پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے اور صوبے کو لوڈ شیڈنگ فری بنانے کیلئے سولرائزیشن کے فلیگ شپ منصوبے پر عملدر آمد کا آغاز کردیا ہے۔صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں اور مستحق گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے تقریباً 55 ارب روپے مالیت کے دو الگ الگ منصوبوں پرعملدرآمد کیلئے بینک آف خیبر اور پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن( پیڈو) کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے توانائی و برقیات طارق سدوزئی کے علاؤہ محکمہ ہائے توانائی و برقیات ، خزانہ اور پیڈو کے اعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مفاہمت کی یادداشتوں کے مطابق ، صوبے کی سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں بشمول اسپتالوں ، یونیورسٹیوں ، کالجوں، سکولوں ، تھانوں، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز، اسٹریٹ لائٹس اور دفاتر کو سولرائز کیا جائے گا۔ سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے مجموعی منصوبے کا تخمینہ لاگت 20 ارب روپے ہے۔ ابتدائی طور پر 13 ہزار سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی سولرائزیشن کا تخمینہ لاگت 15 ارب روپے ہے۔اس کے علاؤہ مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت کل ایک لاکھ تیس ہزار گھروں کو سولریونٹس فراہم کئے جائیں گے۔ مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کا تخمینہ لاگت تقریباً35 ارب روپے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت توانائی کے شعبے میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے ایک طرف شہریوں کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی تو دوسری جانب صوبے کے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ شعبہ توانائی میں صوبے کو مالی لحاظ سے مستحکم بنانے کی استعداد موجود ہے جس سے حکومت بھرپور استفادہ کر نے کے لیے ایک جامع پالیسی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...