اسلامآباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری سے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید 23فلسطینی شہید ہوگئے۔گزشتہ صبح سویرے سے رات گئے تک اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی، نصیرات اور بیت لاہیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا، مغربی کنارے میں بھی2فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے کر شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 508 ہوگئی۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج کے لبنان میں حملوں سے 24 گھنٹوں میں 52 شہری شہید ہوئے، اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان سے فائر کیے گئے 2 ڈرون گرانے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔اسرائیلی فوج کی نباتیہ اور طائر کے علاقوں میں بمباری سے طبی عملے کے رکن سمیت 3 شہری شہید ہوگئے۔دوسری جانب جوابی کارروائی کرتے ہوئے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی رمات ڈیوڈ بیس، حیفہ میں نیول بیس اور فوجی ہوائی اڈاے کو نشانہ بنایا۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...