اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ انہو ں نے یہ بات گزشتہ روز ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آ باد میں "کیس کیڈ" پولیس خدمت مرکز کے دورہ کے دوران کہی ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ خدمت مرکز کے قیام کی تعریف کی۔وزیراعظم نے پولیس خدمت مرکز کے قیام کے لئے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اور دور حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیس کیڈ خدمت مرکز کا قیام لائق تحسین ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم کو سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ خدمت مرکز میں سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، جنرل پولیس ویریفکیشن، گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، فارنرز رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، والنٹئیرز رجسٹریشن، گاڑیوں کی ویریفکیشن اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات مہیا کی جائیں گی ۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ تھے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...