ڪجوہرآباد(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہا کہ کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی ریاست بنانے کے لیے بامقصد قیادت کے ساتھ ساتھ جمہوری تقاضوں سے آراستہ حکومت کا ہونا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالاسلام میں علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کہ ہمارے حکمرانوں کو غلامی سے نکلنا ہوگا آج مسلم دنیا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جنکے حل کے لیے سیاسی اور معاشی استحکام بارے جامع پالیسیوں کو مدنظر رکھنا ہوگا پاکستان میں معاشی عدم استحکام کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم قرضوں کی صورت میں ملک چلانے پر توجہ رکھے ہوئے ہیں 76 برسوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتیں قائم ہوتی رہیں لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکومتوں سے کسی سیاسی برسر اقتدار پارٹی نے بات نہیں کی جماعت اسلامی پاکستان ملک میں اسلامی ریاست کے حصول کے لیے اپنا سیاسی کردار ادا کر رہی ہے دارالاسلام کا تدریسی عمل بہت کلیدی ہے، 1963 میں مولانا مودودی نے دینی اور تدریسی افکار کو اجاگر کیا اور انکے اسلامی ویژن کو تقویت ملی، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی امامت اور اسلامی ریاست پر یقین رکھتی ہے، اقبال کے افکار اور نظریات ہمارے لیے آئندہ کے سیاسی عمل میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔