تمباکو نوشی کے قانون اورنقصانات پرٹریننگ

10 نومبر ، 2024

سوات(نمائندہ جنگ) عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام کولیشن فارٹوبیکو پاکستان کے تعاون سے تمباکو نوشی کے قانون اورنقصانات پرایک روزہ ٹریننگ کاانعقادکیا گیا ۔ ٹریننگ کے دوران ماہرین نے انکشاف کیا کہ تمباکو نوشی سے ہرسال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جان سے چلے جاتے ہیں اورسالانہ 200کروڑ روپے کا نقصان ہوتاہے۔ماہرین نے تمباکو نوشی کے مضراثرات سے نقصانات سے آگاہی مہم جاری رکھنے پر زوردیا ۔اس ٹریننگ میں مختلف اضلاع سے مردوں سمیت خواتین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔