کوئٹہ‘مفتی محمود میموریل ہسپتال کے 15کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم

13 نومبر ، 2024

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو 7 ماہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم محکمہ صحت بلوچستان کے منظور شدہ نوٹی فکیشن کے تحت 1 تا 14 سکیل کے لیے اپریل میں اخبار میں مشتہر کردہ کنٹریکٹ ملازمتوں پر باقاعدہ جو ٹیسٹ اور انٹرویوز کے بعد بھرتی ہوئے تھے ۔ ہم 15 درخواست گزاران نے 4اپریل 2024 کو مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک میں جو ائننگ دی اور اس کے بعد سے باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جس کی تصدیق ہسپتال کے حاضری رجسٹر ڈ سے بھی کی جاسکتی ہے۔ لیکن جو ائننگ سے لے کر اب تک ہمیں کوئی تنخواہ ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہمیں کافی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔