بَل بُوتا … ……انور شعورؔ

اداریہ
14 نومبر ، 2024
نہیں کرتے پسند افہام و تفہیم
یقین رکھتے ہیں وہ للکارنے پر
اُنہیں ہے ناز بَل بُوتے پہ اپنے
تُلے بیٹھے ہیں مرنے مارنے پر