اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف کی باکومیں کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (کاپ 29)کے موقع پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات‘ ٹیکنالوجی‘قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا جبکہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے نئے دور کا آغاز ہو چکاہے‘حکومت پاکستان چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے‘حکومت ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ تفصیلات کےمطابق بدھ کو شہباز شریف نے چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ سے آذر بائیجان کے دارالحکومت باکومیں کاپ 29کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔اس موقع پرچینی نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ مل کر سکیورٹی چیلنجز کو عبور کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاک چین تعاون میں وسعت کی خواہش کا اظہارکیا۔علاوہ ازیں کاپ 29اجلاس کے موقع پر شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان زہریلی گیسوں کے اخراج میں معمولی حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا‘وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پشاورخیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے کالام میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعے میں ایک شخص لاپتہ جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے...
کراچی لیاری میراں ناکہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کا جوان جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کراچی قائد آباد میں 23 جون کو اغواء کے بعد بے دردی سے سے کئے جانے والےمعصوم کلثوم کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا...
کوئٹہ سانحہ زِیارت میں شہید ہونے والے7پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ہفتہ کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی...
کراچی مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادنے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونی چاہئے یہی بنیادی اصول ہے،سپلائر اور صارف دونوں...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عمر ایوب خان کو اشتہاری قرار دے دیا...