اسلام آباد (فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) ایک طرف تو دنیا بھر کی حکومتیں افغانستان میں قائم ہونے والی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے اور ان سے سفارتی راہ و رسم بڑھانے سے گریزاں ہیں تو ایسے میں بھارت طالبان سے اپنے رابطوں اور ملاقاتوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور اب اس حوالے سے ایک اہم پیشرفت دیکھنے میں یہ آئی ہے کہ طالبان حکومت نے بھارت کے اہم شہر ممبئی کے سفارتی مشن میں اکرام الدین کامل کو اپنا قونصلر مقرر کر دیا ہے۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہیے کہ افغان کمیونٹی کی بڑی تعداد کے پیش نظر قونصلر خدمات کی ضرورت تھی اکرام الدین کامل نے بھارتی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سکالرشپ پر سات برس تک بھارت میں ہی تعلیم حاصل کی تھی اور اب وہ ممبئی کے قونصل خانے میں ایک ’’سفارتکار‘‘ کے طور پر کام کریں گے۔ یہ پہلا موقعہ ہے کہ بھارت کے افغان مشن میں کسی قونصلر کی تعیناتی ہوئی۔ تاہم بظاہر ان کی حیثیت ایک ایسے افغان شہری کی ہوگی جو افغانوں کیلئے خدمات انجام دے رہا ہوگا۔ یاد رہے کہ چند دن پیشتر ہی ایک بھارتی وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا جس نے طالبان حکومت کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب سے ملاقات کی تھی اور افغانستان میں کاروباری گروپوں کو چابہار بندر گاہ استعمال کرنے کی ترغیب بھی دی تھی۔ اس کے علاوہ بھارتی وفد نے کابل کو افرادی قوت فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔ افغانستان کیلئے بھارتی وزارت خارجہ کے اہم ایلچی جتندر پال سنگھ نے بھی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بات چیت کی تھی۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...