اسلام آباد ( نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں ) پی آئی اے کی نجکاری، دوبارہ سے اظہار دلچسپی طلب کرنیکی تجاویز پیش،نجکاری بورڈاجلاس‘ بلیوورلڈکی بولی مستردکرنیکی سفارش‘معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجاجائیگا ،وفاقی وزیر نجکاری،سرمایہ کارای بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا اور اہم سفارشات کی منظوری دی گئی،اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ سے اظہار دلچسپی طلب کرنے اور جی ٹو جی آپشن اختیار کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں ،نجکاری بورڈنے پی آئی اے کے 60 فیصد حصص کے حصول کے لئے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی جانب سے جمع کرائی گئی 10 بلین روپے کی بولی پر غور کیا اور بولی کو مسترد کرنے کی سفارش کی جبکہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس کو نجکاری کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی اور اب تک کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پرائیویٹائزیشن بورڈ اجلاس میں ممبران کی نجکاری کے عمل میں شرکت کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پشاورخیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے کالام میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعے میں ایک شخص لاپتہ جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے...
کراچی لیاری میراں ناکہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کا جوان جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کراچی قائد آباد میں 23 جون کو اغواء کے بعد بے دردی سے سے کئے جانے والےمعصوم کلثوم کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا...
کوئٹہ سانحہ زِیارت میں شہید ہونے والے7پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ہفتہ کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی...
کراچی مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادنے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونی چاہئے یہی بنیادی اصول ہے،سپلائر اور صارف دونوں...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عمر ایوب خان کو اشتہاری قرار دے دیا...