اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال سبکدوش ہو گئے ہیں جبکہ ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کو نیا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں وِنگ کمانڈر محمد سلمان خان ایڈیشنل ڈائریکٹر (ٹیکنیکل انویسٹیگیشن) بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن مقرر کئے گئے ۔ محمد سلمان خان بطور ٹیکنیکل انویسٹی گیٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ٹیکنیکل انویسٹیگیشن) خدمات سر انجام دیں گے۔ اسیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی دونوں فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہوں گے۔ دونوں تقرریوں کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے۔ دریں اثناءاسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 17 کے افسر محمد ابراہیم شاہ کوسول سروسز اکیڈمی لاہور میں تعینات کیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر وتبا دلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
پشاورخیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے کالام میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعے میں ایک شخص لاپتہ جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے...
کراچی لیاری میراں ناکہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کا جوان جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کراچی قائد آباد میں 23 جون کو اغواء کے بعد بے دردی سے سے کئے جانے والےمعصوم کلثوم کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا...
کوئٹہ سانحہ زِیارت میں شہید ہونے والے7پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ہفتہ کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی...
کراچی مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادنے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونی چاہئے یہی بنیادی اصول ہے،سپلائر اور صارف دونوں...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عمر ایوب خان کو اشتہاری قرار دے دیا...