کراچی (نیوز ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اقتدار کی پرامن منتقلہ پر ایک دوسرے سے اظہار تشکر کیا، ادھر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کیلئے اہم نامزدگیاں کردی ہیں ، ٹی وی میزبان اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کردیاجبکہ ایلون مسک حکومتی کارکردگی کی نگرانی کریں گی ، صیہونی نواز مائیک ہکا بی اسرائیل میں سفیرہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ٹرمپ نے جو بائیڈن سے کہا ہے کہ ’سیاست ایک مُشکل کام ہے،‘ اسی کے ساتھ ساتھ انھوں نے جو بائیڈن کا اقتدار کی پُر امن منتقلی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا جس پر جو باییڈن نے اُن کا جواباً شکریہ ادا کیا۔ٹرمپ کا ملاقات کے دوران کہنا ہے کہ ’میں اس تبدیلی کی بہت تعریف کرتا ہوں جو اتنی ہموار ہو، جتنی آسانی ہو سکے گی۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا ’اکثر اوقات سیاست کی دُنیا اچھی نہیں ہوتی لیکن آج صورتحال قدرِ مختلف ہے۔‘دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان، مصنف اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 44 سالہ ہیگستھ عراق، افغانستان جنگ کےدوران امریکی فوج میں خدمات انجام دےچکےہیں اور اب اپنی پہلی سیاسی ذمہ داری میں وہ امریکا کے وزیر دفاع کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
کراچی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کو سٹی کورٹ کی عدالت میں پیش نہیں...
کراچی کوکین کوئن انمول عرف پنکی کی نشاندھی پرپولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس کے فلیٹ پرچھاپہ...
لاہورڈرگ اسمگلر انمول پنکی کے ساتھیوں کیخلاف لاہور میں درج تین مقدمات بارےعدالتی ریکارڈ منظر عام پر آگیا،...
لاہور لاہور پولیس نے انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد کراچی پولیس سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے پنجاب میں...
کراچیکوکین کوئین انمول عرف پنکی نے اپنے ڈرگ کارٹیل کے بارے میں بتایا ہے کہ رانا ناصرلاہور کا بدنام زمانہ...
اسلام آباد سابق ایئر چیف مجاہد انور خان سمیت ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر اسلام...
کراچینریندر مودی کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے آر ایس ایس کی حمایت کیوں درکار ہے؟ جنگ کے بعد سخت سیاسی ماحول و...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سوالوں کے جوابات نہ آ نے پر سپیکر قومی...