اسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پودے لگانے کا ہدف حاصل نہیں کیاگیااورطے شدہ ہدف کے تحت 49کروڑ40لاکھ پودے نہیں اگائے جاسکے ، 2019سے 2022کے دوران اس پروگرام کےتحت مجموعی طور پر دو ارب33کروڑ23لاکھ30ہزار پودے لگائے جانے تھے لیکن یہ ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا اور ایک ارب83کروڑ85لاکھ90ہزار پودے لگائے گئے، ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی سپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، پنجاب ، آزاد کشمیر اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شجر کاری کی جانی تھی اور اس کےلیے مجموعی طور پر 109ارب38کروڑر وپے کی رقم مختص کی گئی ،اس پروگرام کےلیے وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت اور پلاننگ کمیشن کی جانب سے سالانہ بنیاد پر فنڈ جاری کیے گئے ، وزارت منصوبہ بندی نے جنگلات کی مد میں اس پروگرام کےلیے سال 2019سے2022کے دوران 34ارب41کروڑ30لاکھ کے فنڈز جاری کیے ، جبکہ مجموعی طور پر 83ارب52کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے ، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 15ارب59کروڑ30روپے وائلڈ لائف کے تحت مختص کیے گئے تھے ۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...