لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج،دھرنے، جلسے جلوس اور انتشار کی شرط پر ہوئی تھی۔ جو خوشحالی ملک میں لوٹ رہی ہے وہ فتنہ گروپ کو ہضم نہیں ہو رہی۔ چور چور کی گردان الاپنے والوں کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ ایمپائر کی انگلی،سازشی کردار اور سہولت کاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے ہیں۔ فسادی گروہ نے قوم کے بچوں کو اپنے اقتدار کی ہوس میں جھونک دیا ہے، جبکہ ان کے اپنے بچے لندن میں لگژری لائف سٹائل انجوائے کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کی سیاست ʼʼسڑک چھاپʼʼسیاست سے بھی بدتر ہوچکی ہے۔ نوازشریف نے کہا تھا ہم سڑکیں بناتے جائیں گے تم سڑکیں ناپتے جاؤ گے۔ مریم نواز پنجاب میں تاریخی اور انقلابی اقدامات کررہی ہیں۔ مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے ہر طبقے اور ہر شعبے کے لئے ریلیف پیکج اور منصوبے شروع کیے ہیں۔ سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے سیاست کی آڑ میں فیڈریشن پر چڑھائی کے خواب نہیں دیکھتے۔ پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ جو قانون توڑے گا، شہریوں میں خوف ہراس پھیلائے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
لاہوربادامی باغ پولیس کی بروقت کاروائی لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا ترجمان کے...
لاہورسول لائنز ڈویژن پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے پولیس نے چوری ڈکیتی اور دھوکہ دہی کے مقدمے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کے...
پشاورفتنہ الخوارج کے گرفتار دہشتگرد عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں تربیت...
کراچی پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ اسلام آباد نے بھارت کے متنازع ڈیلی میٹیشن بل سے...
پیرس پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر رکن پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ہم نے...
کراچی جیو ٹی وی کی ایک اور نئی آنے والی دلکش پیشکش ڈرامہ سیریل ”شیدائی“ کا احساسات اور جذبات سے بھر پور ”او...