لاہور(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانہ میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر زید سے ملاقات ہوئی۔حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان میں تعیناتی پر نئے فلسطینی سفیر کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، فلسطین کے حوالے سے ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی تھی۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، جماعت اسلامی کا ہر کارکن القدس کی آزادی کا نقیب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پوری پاکستانی قوم متحد اور یک آواز ہے، الخدمت فانڈیشن غزہ کے عوام کی امداد کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی پاکستان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
لندن پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہی کے فن پاروں کی نمائش ری امیجننڈ رئیلٹیز کے عنوان سے سینٹرل لندن میں...
اسلام آ باد وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید...
اسلام آبادوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے قوم کو معرکہ حق پر مبارکباد دیتے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نےگزشتہ دو ہفتوں میں مسلسل تین بار اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورلیوی...
لاہور سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ’’پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ کے تحت ایک جامع اور تفصیلی مکالمے کا...
کراچی اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے کہا ہے کہ فوج کو “فوری طور پر مزید اہلکار” درکار ہیں، توجہ سیاسی...
کراچی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے غیر مجاز کیمپسز سے تعلیم حاصل کرنے والے تقریباً 36 ہزار 931 طلبہ کی اسناد سے متعلق...