پنجاب میں ڈینٹل کالجز کیلئے بھی بی ڈی ایس کا نیا نصاب تیار

14 نومبر ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے انٹیگریٹڈ کریکلم 2K25 کا ڈھانچہ تیار کرلیا، نیا نصاب سیشن25-2024 سے نافذ العمل ہوگا۔ نئے فریم ورک کے تحت بی ڈی ایس کا دورانیہ 4سال سے بڑھا کر پانچ سال کردیا گیا۔ چار سالہ ایجوکیشن اور ٹریننگ کے بعد ایک اضافی سال طبی مہارتوں (Clerkship) کیلئے مخصوص ہوگا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔ ،انھوں نے اپنے مراسلے میں واضح کیا ہے کہ بی ڈی ایس کے نصاب میں بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لائی گئی ہے، اس سے ہماری ڈگری مستحکم ہوگی،