چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو ویلکم کریں گے، رضوان

14 نومبر ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں سیریز آسان نہیں ہے لیکن کوشش ہو گی کہ پاکستان کی جیت کے لیے جو بہتر ہو اسے ٹیم میں شامل کیا جائے۔برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انٹرنیشنل کرکٹ میں چیلنج ہوتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا بھارتی ٹیم آئے گی تو انہیں ویلکم کرینگے ۔