قائداعظم ٹرافی،سعود شکیل کی سنچری،محمد فیضان کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی

14 نومبر ، 2024

لاہور (نیوزرپوٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے میچوں کے پہلے دن کی خاص بات کراچی وائٹس کے سعود شکیل کی سنچری اور فیصل آباد کے محمد فیضان کی سات وکٹوں اور نصف سنچری کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی تھی کراچی بلوزکے حمزہ نے 7وکٹیں لیں،میرپور اسٹیڈیم میں ڈیرہ مراد جمالی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 50 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔