وزیر اعظم باکو سے واپس وطن پہنچ گئے

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہء آذربائیجان مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید احمدوف نے وزیر اعظم کو باکو ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔ وزیر اعظم کا دورہ کامیاب رہا، انہوں نے باکو میں کاپ -29کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔