سپیکر سے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیداروں، سینئر صحافیوں کی ملاقاتمبارکباد دی،زرعی سپر ٹیکس سے آگاہ کیا

14 نومبر ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیداروں اور سینئر صحافیوں سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے زراعت پر سپر ٹیکس لگانے کے معاملہ پر صحافیوں کو آگاہ کیاکہ پنجاب میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر ارکان اسمبلی کو لازمی طور پر اپنی رائے دینی چاہیے۔ زرعی ٹیکس کو کسی صورت میں شجرِ ممنوعہ نہیں سمجھا جانا چاہیے اور یہ ضروری ہے کہ اس پر کھل کر بحث کی جائے۔سپیکر ملک محمد احمدخان نے پریس گیلری کے نومنتخب صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری محمد عدنان شیخ کو مبارکباد دی اورگلدستے پیش کئے۔