سول ججز کی بھرتی کیلئے تحریری امتحان میں 33 امیدوار کامیاب

14 نومبر ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظور ی کے بعد سول ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،نوٹیفکیشن کیمطابق تحریری امتحان میں 33امیدوار کامیاب قرار پائے جنھیں انٹرویوز کیلئے جلد کال کیا جائیگا ۔