محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران کی بطور سپرنٹنڈنٹ جیل گریڈ 18 میں ترقی

14 نومبر ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی نمائندہ) وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران بطور سپرنٹنڈنٹ گریڈ 18میں ترقی پا گئے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ترقی پانے والوں میں کمانڈنٹ پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال آفتاب احمد، پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال کے سینیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ افسر حسن نواز، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد عمیر اکرام، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اسامہ سلامت، سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن محمد علی خان، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کاشف علی اور سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کامران حیدر اعوان شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمانہ پروموشن کمیٹی نے گزشتہ ہفتے اجلاس کے دوران پنجاب کے 7ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی بطور سپرنٹنڈنٹ پروموشن کی سفارش کی تھی۔ محکمہ داخلہ میں رواں سال پروموشن کمیٹی کے 4 اجلاس ہو چکے ہیں اور حکومتی پالیسی کے مطابق اہل افسران کو رولز کے تحت بروقت پروموٹ کیا جا رہا ہے۔