ظہور پیلس گجرات کی تقسیم کا کیس،چوہدری شجاعت اورپرویز الٰہی آج طلب

14 نومبر ، 2024

گجرات(نمائندہ جنگ) ظہور پیلس گجرات کی صفحتقسیم کیس میں مقامی عدالت نے دونوں فریقین کو آج14نومبر کیلئے اصالتا طلب کرلیا، اگر فریقین میں راضی نامہ ہوگیا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا بصورت دیگر آئندہ پیشی پر سٹے کی درخواست پر بحث ہوگی چوہدری شجاعت حسین نے کیس بذریعہ مختارخاص پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل دائر کررکھا ہے اس کیس میں چوہدری شفاعت حسین کا جواب دعوی کا رائٹ کلوز ہوچکا ہے جبکہ چوہدری وجاہت حسین اور انکی ہمشیرہ بیگم شہلا نیئر کے خلاف یکطرفہ کاروائی ہوچکی ہے۔