پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں کیس پرویز الٰہی ودیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

14 نومبر ، 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نےپرویز الٰہی ودیگر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی ،گزشتہ روز بھی ملزمان پر بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔