مائیک ٹائیسن کی باکسنگ میں واپسی کل نوجوان جیک پال سے مقابلہ

14 نومبر ، 2024

نیویارک (جنگ نیوز) سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر رنگ میں اترنے کو تیار ہیں ۔58سالہ امریکی باکسر کا سامنا اپنے سے 31 سال کم عمر حریف سے ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جمعہ 15 نومبر کو ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں مائیک ٹائیسن کا مقابلہ 27سالہ جیک پال سے ہوگا۔ پال پہلے یوٹیوبر تھے۔ اس سے قبل یہ فائٹ رواں برس جولائی میں شیڈول تھی جو مائیک ٹائیسن کی طبعیت خرابی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔ یاد رہے کہ مائیک ٹائیسن 2005 میں کیون مکبرائیڈ سے شکست کے بعد باکسنگ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔