8بجے دکانیں بند کرنیکا حکم تاجروں پر ظلم ہے:احد امین

14 نومبر ، 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)لاہور چیمبر کے راہنما احد امین ملک نے کہا ہے تجارتی مراکز کاروبار 8بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن تاجروں پر بدترین ظلم ہے ۔ دکانیں کونسا دھواں چھوڑتی ہیں جن پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں ۔ ہوٹلز رات 10 بجے تک کھل سکتے ہیں تو تجارتی مراکزکیوں نہیں۔