کوپ 29،نئے مسودے میں غریب ممالک کیلئے فنڈز کے ٹھوس آپشنز تجویز

14 نومبر ، 2024

باکو (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے موسمیاتی معاہدے کےگزشتہ روز جاری ہونے والے نئے مسودے میں غریب ممالک کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹھوس آپشنز تجویز کیے گئے ہیں، معاہدے کےمطابق، زیادہ تر ترقی پذیر ممالک دولت مند ممالک سے کم از کم 1.3 ٹریلین ڈالر کے سالانہ وعدے کے حامی ہیں۔یہ تعداد 100 ارب ڈالر سالانہ سے 10 گنا زیادہ ہے۔