26 آئینی ترمیم کے بعدپی ٹی آئی کو عدلیہ سے امید ختم ہو گئی ،تجزیہ کار

14 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال بانی پی ٹی آئی نے24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا، کیا اس مرتبہ تحریک انصاف احتجاج سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اتحاد، منصوبہ اور نہ ہی سکت نظر آتی ہے،تجزیہ کارسہیل وڑائچ نےکہا 26ویں آئینی ترمیم کے بعد تحریک انصاف کو عدلیہ سے امید ختم ہوگئی، تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اگر اختلاف جاری رہے گا تو وہ لوگوں کی تعداد میں اثر ڈالے گا۔ منحصر ہوگا کہ پنجاب سے لوگ آتے ہیں یا نہیں آتے۔تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ عمرا ن خان کی فرسٹریشن میں اضافہ ہورہا ہے ۔صوابی کے جلسے کے حوالے سے عمران خان بہت مایوس ہیں ۔