لاہور(اپنے نامہ نگار سے) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام امریکہ اور کینیڈا سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے ایف پی سی سی آئی کی قائمقام صدر قرۃالعین،صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑام اور پاکستان کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کی صدربشری رحمن نے بھی خطاب کیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں ہونی والی چیمپئنز ٹرافی میں آنا چاہئے کیونکہ کھیلوں کے ذریعے ہی امن آتا ہے۔ اگر چیمپئنز ٹرافی میں نہیں آئے گا تو دنیا میں اچھا امیج نہیں جائے گا۔ دریں اثناء گورنر پنجاب سے یو کے سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی بزنس مین عاصم ستار کی قیادت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مختلف پاکستانی کمپنیوں کے سی ای اوز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے محفوظ ترین ملک ہے ۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے...
اسلام آباد وفاقی بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے دو افسران کے تبادلے اور نئی ذمہ داریوں...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر کوئٹہ اور گجرات...
کراچی عالمی ادارے بھی اب پاکستانی معیشت کی سمت ٹھیک ہونے کی سند دینے لگے ہیں، مگر اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا...
کراچی جیو ٹیلی ویژن کے شائقین کیلئے بدھ سے شروع ہونے والی ہے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی نئی ڈرامہ سیریل...
نیویارک امریکا کے عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق اور اقلیتوں کے لئے مساویانہ حقوق کے علمبردار ریور ینڈ جیسی...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼرپورٹ کارڈʼʼ میں میزبان علینہ فاروق نے کہاکہ بظاہر یہ غزہ سے یکجہتی کے لیے پاکستان میں...
کراچیغزہ جنگ کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ کے مظاہروں کے خلاف صدرڈونلڈ ٹرمپ کی...