غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاکستان نے متعدد قانونی ، انتظامی اقدامات کیے ،محسن نقوی

14 نومبر ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگری میں بڈاپیسٹ پراسس کی ساتویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ وفمحسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاکستان نے متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات کیے ، ہ جوئی کرنے کے لیے بااختیار بنایا۔ آج اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش ہیں اور ان چیلنجز نے دنیا بھر میں امیگریشن کے بہاؤ کو نئی شکل دی ہے، جن سے کوئی ایک ملک اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔ ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے جامع بین الاقوامی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔