عدلیہ اور فوج کیخلاف کوئی بھی مواد نشر کرنے پر پابندی ہے ،پیمرا

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد( طاہر خلیل ) پیمرا حکام نے قومی اسمبلی کی اطلاعات و نشریات کمیٹی کو بتایا کہ عدلیہ اور فوج کیخلاف کوئی بھی مواد نشر کرنے پر پابندی ہے کمیٹی نے ویج بورڈ کے اجراء پر عمل درآمد کے حوالے سے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پویلین کی سربراہی میں پیمرا ہیڈکواٹرز میں ہوا،پیمرا حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت الیکٹرانک میڈیا کے 142 لائسنس ہولڈرز ہیں 32 شہروں میں ریٹنگ میٹرز کام کر رہے ہیں، چیئرمین پیمرا نے کہا کہ میڈیا ورکرز کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں پرنٹ میڈیا کی طرح الیکٹرانک میڈیا میں بھی ویج بورڈ ایوارڈ ہونا چاہئےچیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگلے اجلاس میں تمام چینلز کی فہرست فراہم کریں کہ کن چینلز کے لائسنس ابھی تک رینیو نہیں ہوئے ہیں اور ابھی تک آن ائیر ہیں۔