SECP :اکتوبرمیں2477نئی کمپنیاں رجسٹر کر لیں گئیں

14 نومبر ، 2024

لاہور (سودی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اکتوبرمیں2477نئی کمپنیاں رجسٹرکر لیں جس سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 233,587ہوگئی،کل نئی رجسٹریشنز میں سے اکثریت پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کی تھی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبوں میں556نئی کمپنیوں کے ساتھ سب سے زیادہ اضافہ تھا۔ خدمات کے شعبے نے486ٹریڈنگ میں388جبکہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن نے 270نئی کمپنیاں ریکارڈ کیں۔ دیگر شعبوں میں خوراک، صحت کی دیکھ بھال اور دواسازی 270سیاحت اور ٹرانسپورٹ 174، اور توانائی، بجلی اور ایندھن کے شعبے میں 221نئی رجسٹریشنز شامل ہیں۔48نئی کمپنیوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ حاصل کیا۔