لاہور چیمبر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر سیمینار

14 نومبر ، 2024

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور چیمبر نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر ایک سیمینار منعقد کیا جس کا مقصد کاروباری برادری اورنوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے فوائد سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ صدر میاں ابوذر شاد نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے مختلف شعبوں پر اثرات پر روشنی ڈالی۔