پیڈمک نے2نئے صنعتی زونز قائم کرنیکی منظوری دیدی

14 نومبر ، 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیرصدارت پیڈمک بورڈ اجلاس میں سیالکوٹ اور راولپنڈی میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کیلئے اصولی منظوری دیدی گئی۔قائداعظم بزنس پارک کی توسیع کیلئے کام شروع کرنے اور صنعتکاروں کو سولر انرجی فراہم کرنے کیلئے سولر کمپنیوں سے بطور سہولت کار معاہدہ کرنے ایکسٹرنل آڈیٹرز کی تقرری کیلئے معیار میں تبدیلی بھی منظور کرلی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ سیالکوٹ اور راولپنڈی میں نئے انڈسٹریل زونز کے قیام جبکہ قائداعظم بزنس پارک اور ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے توسیعی منصوبے کیلئے باقاعدہ کیس تیار کرکے حتمی منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوایا جائیگا۔چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ صنعتی زونز کی آبادکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔