کاہنہ، پولیس مقابلہ میں اجرتی قاتل ہلاک، مختلف علاقوں میں 6 ڈاکے

14 نومبر ، 2024

لاہور، کاہنہ (کورٹ رپورٹر، نامہ نگار) آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اجرتی قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ، پولیس زیرحراست ملزم اعظم خان کو برآمدگی لیے کاہنہ کے علاقہ میں لے کرجارہی تھی ، نامعلوم ملز موں نے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر شوٹر اعظم خان ہلاک ہوگیا۔ ڈاکوئوں نےمصری شاہ میں افضل سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون ،جوہر ٹاون میں فرقان سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون ،باٹاپور میں ذاکر سے 1لاکھ 45ہزار موبائل فون ،شادمان میں ابراہیم سے1لاکھ 30ہزار اور موبائل فون ، گارڈن ٹاون میں اسامہ سے 1 لاکھ 25ہزار اور موبائل فون، نوانکوٹ میں تاثیر سے 1لاکھ 20ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نصیر آباد اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ ساندہ بادامی باغ اور مسلم ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔