زیادتی کیس میں ٹو فنگر ٹیسٹ کیخلاف درخواست پرپراسیکیوٹر جنرل پنجابآئی جی سمیت فریقین سے جواب طلب

14 نومبر ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے زیادتی کیس میں ٹو فنگر ٹیسٹ کیخلاف درخواست پرپراسیکیوٹر جنرل پنجاب، آئی جی سمیت فریقین سے 4 دسمبر کو جواب طلب کرلیا،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔