لاہور ہائیکورٹ،پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالرکرنے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض

14 نومبر ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض کردیا،اعتراض میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعظم کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جاسکتا ہے، دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کیخلاف بھی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں کی جاسکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم بطور اعتراض کیس درخواست پر آج سماعت کرینگی۔