سموگ کے تدارک کی درخواست،سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو ارسال

14 نومبر ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نےتین سالہ بچی کی سموگ کے تدارک کی درخواست جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کر دی،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایسی ہی درخواستیں جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں زیر سماعت ہیں ، استدعا ہے کہ درخواست انکی عدالت میں بھیج دی جائے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کردی۔