وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی میاں سجاد حسین پیرزادہ انتقال کر گئے

14 نومبر ، 2024

خیرپور ٹامیوالی(نامہ نگار) وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی اور صوبائی وزیر میاں کاظم علی پیرزادہ کے ماموں سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور میاں سجاد حسین پیرزادہ طویل علالت کے بعد لاہور کے ہسپتال میں وفات پا گئے ان کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں شیخ واہن شریف خیرپور ٹامیوالی میں پہنچایا گیا۔جہاں پر رات 10 بجے ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں پاکستان بھر سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔