پنجاب پولیس کی کارروائی، کچہ کشمور سے مغوی ڈاکٹر خالد محمود بحفاظت بازیاب

14 نومبر ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر) پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ اورپنجاب کے سرحدی علاقے کچہ کشمور سے ڈاکٹر خالد محمود کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مغوی ڈاکٹر خالد محمود کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمرگوندل نے کہا کہ ڈاکٹر خالدمحمود کے اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لے لیاگیا جن سے تفتیش جاری ہے۔یاد رہے ڈاکٹر خالد محمود کو 21اکتوبر کو رانی پور گمبٹ سندھ جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا تھا۔