شہری کی اراضی پر قائم سرکاری سکول کی عمارت خالی کرنے کے عدالتی حکم پر تا حکم ثانی عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری

14 نومبر ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری کی اراضی پر قائم سرکاری سکول کی عمارت خالی کرنے کے عدالتی حکم پر تا حکم ثانی عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،درخواست گزارکے وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے1978میں شہری کی اراضی کو قانونی طریقے سے حاصل کئے بغیر ہائی سکول قائم کر دیا،سول عدالت نے سکول خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہری کی درخواست منظور کرلی،دو کنال اراضی پر تین منزلہ قائم سرکاری سکول میں دو ہزار طالبعلم زیر تعلیم ہیں،سکول کی عمارت خالی ہونے سے زیر تعلیم طلباء کا مستقبل دائو پر لگ جائے گا، استدعا ہے کہ عدالت سکول کی زمین قانونی طریقے سے حاصل کرنیکا حکم دے، عدالت سکول کی عمارت خالی کرنے سے روکنے کے بھی احکامات صادر کرے۔