جاپان فلڈمینجمنٹ کی مدمیں5؍ارب روپےسےزائدگرانٹ دےگا

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) جاپان پاکستان کوانڈس بیس میں فلڈ مینجمنٹ کی مد میں دو ارب 83؍کروڑ ین مالیت کی نئی گرانٹ دے گا۔ ضلع ہری پور میں دریائے سندھ ہری پورمیں پشتے تعمیر کرنے کے علاوہ خیبرپختون خوا اور پنجاب میں 45؍ مقامات پررین میٹرزلگائےجائیں گے اس سلسلے میں معاہدے پرجاپانی سفیر اورسیکریٹری اقتصادیات کاظم نیاز نے دستخط کئے۔جاپانی سفیر نے اس سلسلے میں وفاقی وزیر احد خان چیمہ کی کوششوں کوسراہایہ امداد 5؍ارب 11؍ کروڑ 50؍ لاکھ روپے (ایک کروڑ 85؍ لاکھ ڈالرز) کےمساوی دو سال قبل پاکستان کوملکی تاریخ کے تباہ کن سیلاب کاسامناکرنا پڑاتھا۔