اب میں وکلا سے بھی مایوس ہو گیا ہوں،شیر افضل مروت

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ،شیر افضل مروت نے کہاہے کہ اب میں وکلا سے بھی مایوس ہو گیا ہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے زیر اہتمامʼʼ قانون کی حکمرانی ʼʼکے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول افسران کی حق تلفی،وکلاءپی ٹی آئی کیخلاف زیادتیوں پر کھڑے نہیں ہوئے سول اداروں میں حاضر سروس جرنیل کیوں بھرتی کیے جا رہے ہیں؟اس طرح سول افسران کی حق تلفی کی جا رہی ہے،اس ملک پر رحم کریں۔