صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کیخلاف متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ

14 نومبر ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔