زیادتی کیس،عدالت نے4 دسمبر کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو طلب کرلیا

14 نومبر ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نےزیادتی کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کےمقدمات کی سماعت کرتے ہوئے زیادتی کےمقدمات کی تمام تر تفصیلات طلب کرلیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایاجائےاب تک زیادتی کےکتنے مقدمات درج ہوئے انکی تفتیش کس رینک کےافسر نےکی،عدالت نے4دسمبر کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے انویسٹی گیشن یونٹس ہوتے تھے جنہیں ختم کردیا گیا ،ہمیں کاغذ پر بنے تفتیشی ونگ کی ضرورت نہیں ہے،کتنے پولیس سٹیشن پر ایک تفتیشی سیل بنایا اس کی تفصیلات دی جائیں، پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج ہونے کےبعد تفتیشی سیل کو بھجوایا جاتا ہے یا نہیں؟اگر پہلے قدم کوہی قانونی سپورٹ حاصل نہیں تو اس ایکسرسائز کا کیا فائدہ ہوگا،ریپ مقدمات کی تفتیش اے ایس آئی تو نہیں کرے گا؟