کراچی،انچولی میں ٹارگٹ کلنگ،ایک شخص قتل

14 نومبر ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ) رات گئے فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی امام بارگاہ کے قریب بدھ کی شب ہوٹل پر موٹرسائیکل سوار تین ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرکے فرارہوگئے، واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔