محکمہ موسمیات کی آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

14 نومبر ، 2024

لاہور(خبرنگار) محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی صفحپیشگوئی کردی،14سے 16نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔