پرامن احتجاج آئینی حق،طوفان بدتمیزی اور انتشار کی اجازت نہیں،حکومت

14 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج آئینی حق ہے ،طوفان بدتمیزی اور انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی،ملک انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ،حکومت سارے آپشنز استعمال کرے گی۔انہوں نے کہا احتجاج پی ٹی آئی کا قانونی حق ہے اس سے کوئی منع نہیں کرے گا تاہم ان کو جو احتجاج کے لوازمات ہیں کنڈیشن ہے اسکو پورا کرنا ہوگا اگر یہ پرامن احتجاج کرتے ہیں تو میں خود انکی وکالت کروں گا تاہم ایشو یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج اور جلسے کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے انکا کہنا تھا ابھی تک پی ٹی آئی نے 24نومبر کے احتجاج کی کوئی اجازت نہیں مانگی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی اشارہ دیا ہے کہ انکا یہ احتجاج پرامن ہوگا۔