لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،بانی PTI،اسد قیصر ،شیخ رشید ودیگر بری

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی،سابق سپیکر قومی اسمبلی ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد و دیگر سیاسی رہنمائوں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کردیا ۔بدھ کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج یاسر محمود نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کردیاجن دیگر رہنمائوں کو کیس سے بری کیا گیا ان میں اسدقیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز اعوان شامل ہیں۔