سینٹ کمیٹی خزانہ، بنکوں کےا ے ٹی ایم سے جعلی نوٹ برآمد ہونےکا نوٹس

14 نومبر ، 2024

اسلام آباد( کامرس رپورٹر)سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بنکوں کے اے ٹی ایم سے جعلی کرنسی برآمد ہونے کےمعاملے کا نوٹس لے لیا ، کمیٹی کو بتایاگیا کہ بینکوں کی جانب سے فراڈ سمیت دیگر نوعیت کے معاملات کے باعث صارفین کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، بینکوں کے حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ صارفین کی رقم کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ایک مہنگا کاروبار ہےاور بنک اس پر بڑی رقم خرچ کرتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا ، سینیٹر منظور کاکڑ نے اس معاملے کو اٹھایا اور کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد کی ایک بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ، بینک کے سی ای او نے کمیٹی کو بتایا کہ اے ٹی ایم سے جعلی نوٹوں کے معاملے کو حل کرنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔